اشاعتیں
فرحت احساس لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں
FARHAT EHSAS URDU GHAZAL
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
FARHAT EHSAS URDU GHAZAL عجیب تجربہ آنکھوں کو ہونے والا تھا بغیر نیند میں کل رات سونے والا تھا تبھی وہیں مجھے اس کی ہنسی سنائی پڑی میں اس کی یاد میں پلکیں بھگونے والا تھا کسی بدن کی صدا نے بچا لیا مجھ کو میں ورنہ روح کے جنگل میں کھونے والا تھا یہ سوچ سوچ کے اب تو ہنسی سی آتی ہے شروع عشق میں کتنا میں رونے والا تھا کبھی ہوئی نہ ملاقات شہر سے میری میں جب بھی سو کے اٹھا شہر سونے والا تھا اگر یہی ہے محبت تو ہونے والی تھی وہ ملنے والا تھا مجھ کو میں کھونے والا تھا مجھے نکال دیا تعزیت کے جلسے سے کہ بس وہاں میں اکیلا ہی رونے والا تھا یہ میرا دیدۂ تر خشک ہو گیا ورنہ مرے لیے بھی یہاں کوئی رونے والا تھا اس آئنے نے اصولوں پہ ضد نہ کی کہ ورنہ میں اپنے آپ کے برعکس ہونے والا تھا کسی نے محفل دنیا کی دھن بدل ڈالی زمانہ جب مرا ہم رقص ہونے والا تھا وہاں بس اک دل خالی تھا اور میاں احساسؔ نہ عشق ان کو ہوا تھا نہ ہونے والا تھا فرحت احساس Farhat Ehsah Poetry ...
FARHAT EHSAS NEW GHAZAL
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
FARHAT EHSAS NEW GHAZAL اب دل کی طرف درد کی یلغار بہت ہے دنیا مرے زخموں کی طلب گار بہت ہے اب ٹوٹ رہا ہے مری ہستی کا تصور اس وقت مجھے تجھ سے سروکار بہت ہے مٹی کی یہ دیوار کہیں ٹوٹ نہ جائے روکو کہ مرے خون کی رفتار بہت ہے ہر سانس اکھڑ جانے کی کوشش میں پریشاں سینے میں کوئی ہے جو گرفتار بہت ہے پانی سے الجھتے ہوئے انسان کا یہ شور اس پار بھی ہوگا مگر اس پار بہت ہے فرحت احساس Farhat Ehasa Poetry
Moonlight poetry, Chand per shayari چاند پر اشعار
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس