Aankh Uthi Mohabbat Ne Angrai Li - Ustad Nusrat Fateh Ali Khan - fana buland shehri
آنکھ اٹھی محبت نے انگڑائی لی دل کا سودا ہوا چاندنی رات میں ان کی نظروں نے کچھ ایسا جادو کیا لٹ گئے ہم تو پہلی ملاقات میں ساتھ اپنا وفا میں نہ چھوٹے کبھی پیار کی ڈور بندھ کر نہ ٹوٹے کبھی چھوٹ جائے زمانہ کوئی غم نہیں ہاتھ تیرا رہے بس مرے ہاتھ میں رت ہے برسات کی دیکھو ضد مت کرو رات اندھیری ہے بادل ہیں چھائے ہوئے رک بھی جاؤ صنم تم کو میری قسم اب کہاں جاؤ گے ایسی برسات میں ہے تیری یاد اس دل میں لپٹی ہوئی ہر گھڑی ہے تصور ترے حسن کا تیری الفت کا پہرہ لگا ہے صنم کون آئے گا میرے خیالات میں فنا بلند شہری Aankh Uthi Mohabbat Ne Angrai Li - Ustad Nusrat Fateh Ali Khan - fana buland shehri