انتظار پر خوبصورت اشعار
انتظار
پر خوبصورت اشعار
انتظار
پر خوبصورت اشعار
مانا کہ تیری دید کے
قابل نہیں ہوں میں
تو میرا شوق دیکھ مرا
انتظار دیکھ
علامہ اقبال
اک رات وہ گیا تھا
جہاں بات روک کے
اب تک رکا ہوا ہوں
وہیں رات روک کے
فرحت احساس
یہ نہ تھی ہماری قسمت
کہ وصال یار ہوتا
اگر اور جیتے رہتے
یہی انتظار ہوتا
مرزا غالب
گلوں میں رنگ بھرے
باد نوبہار چلے
چلے بھی آؤ کہ گلشن
کا کاروبار چلے
فیض احمد فیض
وہ آ رہے ہیں وہ آتے
ہیں آ رہے ہوں گے
شب فراق یہ کہہ کر
گزار دی ہم نے
فیض احمد فیض
جس کی آنکھوں میں کٹی
تھیں صدیاں
اس نے صدیوں کی جدائی
دی ہے
گلزار
ہمیں بھی آج
ہی کرنا تھا انتظار
اس کا
اسے
بھی آج ہی سب وعدے بھول جانے تھے