اشاعتیں

حکیم مومن خان مومن لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

حکیم مومن خان مومن کے منتخب اشعار

تصویر
حکیم مومن خان مومن کے منتخب اشعار 1 دھو دیا اشک ندامت نے گناہوں کو مرے تر ہوا دامن تو بارے پاک دامن ہو گیا 2 دشنام یار طبع حزیں پر گراں نہیں اے ہم نشیں نزاکت آواز دیکھنا 3 حال دل یار کو لکھوں کیوں کر ہاتھ دل سے جدا نہیں ہوتا 4 حال دل یار کو لکھوں کیوں کر ہاتھ دل سے جدا نہیں ہوتا 5 چل دئیے سوئے حرم کوئے بتاں سے مومنؔ جب دیا رنج بتوں نے تو خدا یاد آیا 6 چارۂ دل سوائے صبر نہیں سو تمہارے سوا نہیں ہوتا 7 تھی وصل میں بھی فکر جدائی تمام شب وہ آئے تو بھی نیند نہ آئی تمام شب 8 تو کہاں جائے گی کچھ اپنا ٹھکانہ کر لے ہم تو کل خواب عدم میں شب ہجراں ہوں گے 9 تم ہمارے کسی طرح نہ ہوئے ورنہ دنیا میں کیا نہیں ہوتا 10 تم مرے پاس ہوتے ہو گویا جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا 11 تاب نظارہ نہیں آئنہ کیا دیکھنے دوں اور بن جائیں گے تصویر جو حیراں ہوں گے 12 پیہم سجود پائے صنم پر دم وداع مومنؔ خدا کو بھول گئے اضطراب میں 13 بے خود تھے غش تھے محو تھے دنیا کا غم نہ تھا جینا وصال میں بھی تو ہجراں سے کم نہ تھا 14 بہر عیادت آئے وہ لی...