اشاعتیں

تسلیم فاضلی لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

Bhur khoobsurat ha mera sanam - Romantic Urdu Ghazal by Tasleem Fazli

تصویر
  بہت خوبصورت ہے میرا صنم خُدا ایسے مکھڑے بناتا ہے کم آُٹھی ہیں جو شرمیلی کجراری آنکھیں تو سورج کی لو تھر تھرانے لگی ہے جو سَرَ سے گِرا ہے یہ رنگین آنچل حیا اِن نظاروں کو آنے لگی ہے دھنک ٹوٹ آیا بدن میں جو خم بہت خوبصورت ہے میرا صنم سنواری گئی ہوں گی جب تیری زلفیں اُڑی ہوں گی لاکھوں فرشتوں کی نیندیں بنائے گئے ہوں گے جب ہونٹ تیرے کئی سال نا نکلے ہوں گے سویرے قیامت جگا دیں ، ہیں تیرے قدم بہت خوبصورت ہے میرا صنم جہان چلتے چلتے قدم رُک گئے ہیں سمجھ لو بہاروں کی منزل وُہیں ہے خُدا کی قسم تو جہاں سے حسیں ہے کوئی دوسرا تُجھ سا ممکن نہیں ہے بنا کے مُصور نے توڑا قلم بہت خوبصورت ہے میرا صنم تسلیم فاضلی Bhur khoobsurat ha mera sanam - Romantic Urdu Ghazal by Tasleem Fazli

AP KO BHOOL JYEN HUM MEHDI HASSAN NOOR JAHAN FILM TUM MILE PYAR MILA

تصویر
  آپ کو بھول جائیں ہم     آپ کو بھول جائیں ہم اِتنے تو بے وفا نہیں آپ سے کیا گلہ کریں آپ سے کچھ گلہ نہیں آپ کو بھول جائیں ہم ہم تو سمجھ رہے تھے یہ تم ملے پیار مل گیا ہم تو سمجھ رہے تھے یہ تم ملے پیار مل گیا اک تیرے درد کے سوا ہم کو تو کچھ ملا نہیں آپ سے کیا گلہ کریں شیشۂ دل کو توڑنا اُن کا تو ایک کھیل ہے شیشۂ دل کو توڑنا اُن کا تو ایک کھیل ہے ہم سے ہی بھول ہو گئی اُن کی کوئی خطا نہیں آپ کو بھول جائیں ہم اِتنے تو بے وفا نہیں کاش، وہ اپنے غم مجھے دے دیں تو کچھ سکوں ملے کاش، وہ اپنے غم مجھے دے دیں تو کچھ سکوں ملے وہ کتنا بد نصیب ہے غم بھی جسے ملا نہیں آپ کو بھول جائیں ہم اِتنے تو بے وفا نہیں تسلیم فاضلی TASLEEM FAZLI, MEHDI HASSAN, NOOR JAHAN    AP KO BHOOL JYEN HUM MEHDI HASSAN NOOR JAHAN FILM TUM MILE PYAR MILA    

رفتہ رفتہ وہ میری ہستی کا ساماں ہو گئے - تسلیم فاضلی

تصویر