اشاعتیں

وصی شاہ لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

اپنے احساس سے چھو کر مجھے صندل کر دو - وصی شاہ

تصویر

وصی شاہ کی منتخب شاعری

تصویر

اداس راتوں میں تیز کافی کی تلخیوں میں

تصویر
اداس راتوں میں تیز کافی کی تلخیوں میں اداس راتوں میں تیز کافی کی تلخیوں میں وہ کچھ زیادہ ہی یاد آتا ہے سردیوں میں مجھے اجازت نہیں ہے اس کو پکارنے کی جو گونجتا ہے لہو میں سینے کی دھڑکنوں میں وہ بچپنا جو اداس راہوں میں کھو گیا تھا میں ڈھونڈتا ہوں اسے تمہاری شرارتوں میں اسے دلاسے تو دے رہا ہوں مگر یہ سچ ہے کہیں کوئی خوف بڑھ رہا ہے تسلیوں میں تم اپنی پوروں سے جانے کیا لکھ گئے تھے جاناں چراغ روشن ہیں اب بھی میری ہتھیلیوں میں جو تو نہیں ہے تو یہ مکمل نہ ہو سکیں گی تری یہی اہمیت ہے میری کہانیوں میں مجھے یقیں ہے وہ تھام لے گا بھرم رکھے گا یہ مان ہے تو دیے جلائے ہیں آندھیوں میں ہر ایک موسم میں روشنی سی بکھیرتے ہیں تمہارے غم کے چراغ میری اداسیوں می ں وصی شاہ 

آنکھوں میں چبھ گئیں تری یادوں کی کرچیاں

تصویر
آنکھوں میں چبھ گئیں تری یادوں کی کرچیاں آنکھوں میں چبھ گئیں تری یادوں کی کرچیاں کاندھوں پہ غم کی شال ہے اور چاند رات ہے دل توڑ کے خموش نظاروں کا کیا ملا شبنم کا یہ سوال ہے اور چاند رات ہے کیمپس کی نہر پر ہے ترا ہاتھ ہاتھ میں موسم بھی لا زوال ہے اور چاند رات ہے ہر اک کلی نے اوڑھ لیا ماتمی لباس ہر پھول پر ملال ہے اور چاند رات ہے چھلکا سا پڑ رہا ہے وصیؔ وحشتوں کا رنگ ہر چیز پہ زوال ہے اور چاند رات ہے وصی شاہ 

محبتوں میں یہی خوف کیوں مُسلّط ہے - وصی شاہ

تصویر