اشاعتیں

آغا بسمل، لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

Mehfil Mein Baar Baar Kisi Par Nazar Gai Ghulam Ali Evergreen Ghazals

تصویر
 Mehfil Mein Baar Baar Kisi Par Nazar Gai   Ghulam Ali  Evergreen Ghazals   محفل میں بار بار کسی پر نظر گئی ہم نے بچائی لاکھ مگر پھر اُدھر گئی اُن کی نظر میں کوئی تو جادو ضرور ہے جس پر پڑی اُسی کے جگر تک اُتر گئی اُس بے وفا کی آنکھ سے آنسو چھلک پڑے حسرت بھری نِگاہ بڑا کام کر گئی اُن کے جمالِ رُخ پہ انہیں کا جمال تھا وہ چل دئے تو رونقِ شام و سَحَر گئی اُن کو خبر کرو کہ ہے بسملؔ قریبِ مرگ وہ آئیں گے ضرور جو اُن تک خبر گئی   آغا بسملؔ