اشاعتیں

wasi shah لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

کسی کی آنکھ سے سپنے چُرا کر کچھ نہیں ملتا - وصی شاہ

تصویر
Kisi Ki Aankh Se Sapne Chura Kar Kuch Nahi Milta کسی کی آنکھ سے سپنے چُرا کر کچھ نہیں ملتا منڈیروں سے چراغوں کو بُجھا کر کچھ نہیں ملتا ہماری سوچ کی پرواز کو روکے نہیں کوئی نئے افلاک پر پہرے بٹھا کر کچھ نہیں ملتا کوئی اک آدھ سپنا ہو تو پھر اچھا بھی لگتا ہے ہزاروں خواب آنکھوں میں سجا کر کچھ نہیں ملتا سکوں اُن کو نہیں ملتا کبھی پردیس جا کر بھی جنہیں اپنے وطن سے دل لگا کر کچھ نہیں ملتا اُسے کہنا کہ پلکوں پر نہ ٹانکے خواب کی جھالر سمندر کے کنارے گھر بنا کر کچھ نہیں ملتا اچھا ہے کہ آپس کے بھرم نہ ٹوٹنے پائیں کبھی بھی دوستوں کو آزما کر کچھ نہیں ملتا نجانے کون سے جذبے کی یوں تسکین کرتا ہوں بظاہر تو تمہارے خط جلا کر کچھ نہیں ملتا فقط تم سے ہی کرتا ہوں میں ساری راز کی باتیں ہر اک کو داستانِ دل سنا کر کچھ نہیں ملتا عمل کی سوکھتی رگ میں ذرا سا خون شامل کر مرے ہمدم فقط باتیں بنا کر کچھ نہیں ملتا اسے میں پیار کرتا ہوں تو مجھ کو چین آتا ہے وہ کہتا ہے اُسے مجھ کو ستا کر کچھ نہیں ملتا مجھے اکثر ستاروں سے یہی آواز آتی ہے کسی کے ہجر میں نیند...

Aksar pagal hojate hain

تصویر

تم مری آنکھ کے تیور نہ بھلا پاؤگے

تم مری آنکھ کے تیور نہ بھلا پاؤگے تم مری آنکھ کے تیور نہ بھلا پاؤگے ان کہی بات کو سمجھوگے تو یاد آؤں گا ہم نے خوشیوں کی طرح دکھ بھی اکٹھے دیکھے صفحۂ زیست کو پلٹو گے تو یاد آؤں گا اس جدائی میں تم اندر سے بکھر جاؤگے کسی معذور کو دیکھوگے تو یاد آؤں گا اسی انداز میں ہوتے تھے مخاطب مجھ سے خط کسی اور کو لکھو گے تو یاد آؤں گا میری خوشبو تمہیں کھولے گی گلابوں کی طرح تم اگر خود سے نہ بولو گے تو یاد آؤں گا آج تو محفل یاراں پہ ہو مغرور بہت جب کبھی ٹوٹ کے بکھرو گے تو یاد آؤں گا وصی شاہ 

کتنی زلفیں کتنے آنچل اڑے چاند کو کیا خبر

کتنی زلفیں کتنے آنچل اڑے چاند کو کیا خبر کتنا ماتم ہوا کتنے آنسو بہے چاند کو کیا خبر مدتوں اس کی خواہش سے چلتے رہے ہاتھ آتا نہیں چاہ میں اس کی پیروں میں ہیں آبلے چاند کو کیا خبر وہ جو نکلا نہیں تو بھٹکتے رہے ہیں مسافر کئی اور لٹتے رہے ہیں کئی قافلے چاند کو کیا خبر اس کو دعویٰ بہت میٹھے پن کا وصیؔ چاندنی سے کہو اس کی کرنوں سے کتنے ہی گھر جل گئے چاند کو کیا خبر Wasi Shah Poetry

تو میں بھی خوش ہوں کوئی اس سے جا کے کہہ دینا

تصویر
تو میں بھی خوش ہوں کوئی اس سے جا کے کہہ دینا اگر وہ خوش ہے مجھے بے قرار کرتے ہوئے تمہیں خبر ہی نہیں ہے کہ کوئی ٹوٹ گیا محبتوں کو بہت پائیدار کرتے ہوئے میں مسکراتا ہوا آئینے میں ابھروں گا وہ رو پڑے گی اچانک سنگھار کرتے ہوئے مجھے خبر تھی کہ اب لوٹ کر نہ آؤں گا سو تجھ کو یاد کیا دل پہ وار کرتے ہوئے یہ کہہ رہی تھی سمندر نہیں یہ آنکھیں ہیں میں ان میں ڈوب گیا اعتبار کرتے ہوئے بھنور جو مجھ میں پڑے ہیں وہ میں ہی جانتا ہوں تمہارے ہجر کے دریا کو پار کرتے ہوئے Poet Wasi Shah

Yaad aaon gaa Wasi shah

تصویر
A Blog About: Urdu Poetry where you can find Sad Urdu Ghazals, Urdu Lovely Poetry in shape of Wall Paper, Photos, Images and in Roman. Read the best collection of Urdu poetry, nazams, ghazals and images. We offer shayari from popular poets like allama iqbal, ahmad faraz, wasi shah and many ... Search multiple engines for Urdu romantic poetry in Urdu. Urdu Best Design poetry collection of Shayari pictures Graphics poetry pictures pics images wallpaper poster of Urdu poetry.