اشاعتیں

ملاقات شاعری لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

Bhur khoobsurat ha mera sanam - Romantic Urdu Ghazal by Tasleem Fazli

تصویر
  بہت خوبصورت ہے میرا صنم خُدا ایسے مکھڑے بناتا ہے کم آُٹھی ہیں جو شرمیلی کجراری آنکھیں تو سورج کی لو تھر تھرانے لگی ہے جو سَرَ سے گِرا ہے یہ رنگین آنچل حیا اِن نظاروں کو آنے لگی ہے دھنک ٹوٹ آیا بدن میں جو خم بہت خوبصورت ہے میرا صنم سنواری گئی ہوں گی جب تیری زلفیں اُڑی ہوں گی لاکھوں فرشتوں کی نیندیں بنائے گئے ہوں گے جب ہونٹ تیرے کئی سال نا نکلے ہوں گے سویرے قیامت جگا دیں ، ہیں تیرے قدم بہت خوبصورت ہے میرا صنم جہان چلتے چلتے قدم رُک گئے ہیں سمجھ لو بہاروں کی منزل وُہیں ہے خُدا کی قسم تو جہاں سے حسیں ہے کوئی دوسرا تُجھ سا ممکن نہیں ہے بنا کے مُصور نے توڑا قلم بہت خوبصورت ہے میرا صنم تسلیم فاضلی Bhur khoobsurat ha mera sanam - Romantic Urdu Ghazal by Tasleem Fazli

Love 2 line poetry

تصویر
 Love 2 live poetry

ملاقات اردو شاعری

تصویر

آپ ویسے بھی کہاں بات کیا کرتے تھے

تصویر

آج تو مل کے بھی جیسے نہ ملے ہوں تجھ سے - جاں نثار اختر

تصویر
آج تو مل کے بھی جیسے نہ ملے ہوں تجھ سے - جاں نثار اختر آج تو مل کے بھی جیسے نہ ملے ہوں تجھ سے چونک اٹھتے تھے کبھی تیری ملاقات سے ہم جاں نثار اختر Ajj tu mil k bhi mijh se na mile hon tujh se Chownk Uthe theh kabhi tere mulawat se hum Jaan Nisar Akhtar Poetry Love Urdu Poetry, Sad urdu poetry, mulaqat urdu poetry

ملاقات پر خوبصورت شاعری

تصویر
ملاقات پر خوبصورت شاعری آج تو مل کے بھی جیسے نہ ملے ہوں تجھ سے چونک اٹھتے تھے کبھی تیری ملاقات سے ہم جاں نثار اختر اب ملاقات ہوئی ہے تو ملاقات رہے نہ ملاقات تھی جب تک کہ ملاقات نہ تھی حیدر علی آتش بعض اوقات کسی اور کے ملنے سے عدمؔ اپنی ہستی سے ملاقات بھی ہو جاتی ہے عبد الحمید عدم گاہے گاہے کی ملاقات ہی اچھی ہے امیرؔ قدر کھو دیتا ہے ہر روز کا آنا جانا امیر مینائی غیروں سے تو فرصت تمہیں دن رات نہیں ہے ہاں میرے لیے وقت ملاقات نہیں ہے لالہ مادھو رام جوہر ہر ملاقات پہ سینے سے لگانے والے کتنے پیارے ہیں مجھے چھوڑ کے جانے والے وپل کمار جانے والے سے ملاقات نہ ہونے پائی دل کی دل میں ہی رہی بات نہ ہونے پائی شکیل بدایونی جب اس کی زلف میں پہلا سفید بال آیا تب اس کو پہلی ملاقات کا خیال آیا شہزاد احمد کافی نہیں خطوط کسی بات کے لئے تشریف لائیے گا ملاقات کے لئے انور شعور کیسے کہہ دوں کہ ملاقات نہیں ہوتی ہے روز ملتے ہیں مگر بات نہیں ہوتی ہے شکیل بدایونی کیا کہوں اس سے کہ جو بات سمجھتا ہی نہیں وہ تو...