چاند پر 20 منتخب اشعار کل چودھویں کی رات تھی شب بھر رہا چرچا ترا کچھ نے کہا یہ چاند ہے کچھ نے کہا چہرا ترا ابن انشا اس کے چہرے کی چمک کے سامنے سادہ لگا آسماں پہ چاند پورا تھا مگر آدھا لگا افتخار نسیم عید کا چاند تم نے دیکھ لیا چاند کی عید ہو گئی ہوگی ادریس آزاد ہر ایک رات کو مہتاب دیکھنے کے لیے میں جاگتا ہوں ترا خواب دیکھنے کے لیے اظہر عنایتی وہ چاند کہہ کے گیا تھا کہ آج نکلے گا تو انتظار میں بیٹھا ہوا ہوں شام سے میں فرحت احساس چاند سے تجھ کو جو دے نسبت سو بے انصاف ہے چاند کے منہ پر ہیں چھائیں تیرا مکھڑا صاف ہے شیخ ظہور الدین حاتم پاؤں ساکت ہو گئے ثروتؔ کسی کو دیکھ کر اک کشش مہتاب جیسی چہرۂ دل بر میں تھی ثروت حسین مجھ کو معلوم ہے محبوب پرستی کا عذاب دیر سے چاند نکلنا بھی غلط لگتا ہے احمد کمال پروازی کئی چاند تھے سر آسماں کہ چمک چمک کے پلٹ گئے نہ لہو مرے ہی جگر میں تھا نہ تمہاری زلف سیاہ تھی احمد مشتاق لطف شب مہ اے دل اس دم مجھے حاصل ہو اک چاند بغل میں ہو اک...