اشاعتیں

مئی, 2023 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

وفا پر 20 مشہور اشعار

تصویر
  وفا پر 20 مشہور اشعار   وفا کریں گے نباہیں گے بات مانیں گے تمہیں بھی یاد ہے کچھ یہ کلام کس کا تھا داغؔ دہلوی   انجام وفا یہ ہے جس نے بھی محبت کی مرنے کی دعا مانگی جینے کی سزا پائی نشور واحدی   ڈھونڈ اجڑے ہوئے لوگوں میں وفا کے موتی یہ خزانے تجھے ممکن ہے خرابوں میں ملیں احمد فراز   کیوں پشیماں ہو اگر وعدہ وفا ہو نہ سکا کہیں وعدے بھی نبھانے کے لئے ہوتے ہیں عبرت مچھلی شہری   وفا جس سے کی بے وفا ہو گیا جسے بت بنایا خدا ہو گیا حفیظ جالندھری   وفا کی کون سی منزل پہ اس نے چھوڑا تھا کہ وہ تو یاد ہمیں بھول کر بھی آتا ہے محسن نقوی   جفا کے ذکر پہ تم کیوں سنبھل کے بیٹھ گئے تمہاری بات نہیں بات ہے زمانے کی مجروح سلطانپوری   دشمنوں کی جفا کا خوف نہیں دوستوں کی وفا سے ڈرتے ہیں حفیظ بنارسی   اڑ گئی یوں وفا زمانے سے کبھی گویا کسی میں تھی ہی نہیں داغؔ دہلوی   وفاؤں کے بدلے جفا کر رہے ہیں میں کیا کر رہا ہوں وہ کیا کر رہے ہیں بہزاد لکھنوی   تری وفا میں ملی آرزوئے موت مجھے جو موت مل گئی ہوتی تو کوئی بات بھی تھی خلیل

Aankh Uthi Mohabbat Ne Angrai Li - Ustad Nusrat Fateh Ali Khan - fana buland shehri

تصویر
        آنکھ اٹھی محبت نے انگڑائی لی دل کا سودا ہوا چاندنی رات میں ان کی نظروں نے کچھ ایسا جادو کیا لٹ گئے ہم تو پہلی ملاقات میں   ساتھ اپنا وفا میں نہ چھوٹے کبھی پیار کی ڈور بندھ کر نہ ٹوٹے کبھی چھوٹ جائے زمانہ کوئی غم نہیں ہاتھ تیرا رہے بس مرے ہاتھ میں   رت ہے برسات کی دیکھو ضد مت کرو رات اندھیری ہے بادل ہیں چھائے ہوئے رک بھی جاؤ صنم تم کو میری قسم اب کہاں جاؤ گے ایسی برسات میں   ہے تیری یاد اس دل میں لپٹی ہوئی ہر گھڑی ہے تصور ترے حسن کا تیری الفت کا پہرہ لگا ہے صنم کون آئے گا میرے خیالات میں   فنا بلند شہری Aankh Uthi Mohabbat Ne Angrai Li - Ustad Nusrat Fateh Ali Khan - fana buland shehri