Aankh Uthi Mohabbat Ne Angrai Li - Ustad Nusrat Fateh Ali Khan - fana buland shehri
آنکھ اٹھی محبت نے انگڑائی لی دل کا سودا ہوا چاندنی رات میں
ان کی نظروں نے کچھ ایسا جادو کیا لٹ گئے ہم تو پہلی ملاقات میں
ساتھ اپنا وفا میں نہ چھوٹے کبھی پیار کی ڈور بندھ کر نہ ٹوٹے کبھی
چھوٹ جائے زمانہ کوئی غم نہیں ہاتھ تیرا رہے بس مرے ہاتھ میں
رت ہے برسات کی دیکھو ضد مت کرو رات اندھیری ہے بادل ہیں چھائے ہوئے
رک بھی جاؤ صنم تم کو میری قسم اب کہاں جاؤ گے ایسی برسات میں
ہے تیری یاد اس دل میں لپٹی ہوئی ہر گھڑی ہے تصور ترے حسن کا
تیری الفت کا پہرہ لگا ہے صنم کون آئے گا میرے خیالات میں
فنا بلند شہری
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں