Bhur khoobsurat ha mera sanam - Romantic Urdu Ghazal by Tasleem Fazli

 

بہت خوبصورت ہے میرا صنم
خُدا ایسے مکھڑے بناتا ہے کم
آُٹھی ہیں جو شرمیلی کجراری آنکھیں
تو سورج کی لو تھر تھرانے لگی ہے
جو سَرَ سے گِرا ہے یہ رنگین آنچل
حیا اِن نظاروں کو آنے لگی ہے
دھنک ٹوٹ آیا بدن میں جو خم
بہت خوبصورت ہے میرا صنم
سنواری گئی ہوں گی جب تیری زلفیں
اُڑی ہوں گی لاکھوں فرشتوں کی نیندیں
بنائے گئے ہوں گے جب ہونٹ تیرے
کئی سال نا نکلے ہوں گے سویرے
قیامت جگا دیں ، ہیں تیرے قدم
بہت خوبصورت ہے میرا صنم
جہان چلتے چلتے قدم رُک گئے ہیں
سمجھ لو بہاروں کی منزل وُہیں ہے
خُدا کی قسم تو جہاں سے حسیں ہے
کوئی دوسرا تُجھ سا ممکن نہیں ہے
بنا کے مُصور نے توڑا قلم
بہت خوبصورت ہے میرا صنم
تسلیم فاضلی

Bhur khoobsurat ha mera sanam - Romantic Urdu Ghazal by Tasleem Fazli

تبصرے