AP KO BHOOL JYEN HUM MEHDI HASSAN NOOR JAHAN FILM TUM MILE PYAR MILA

 آپ کو بھول جائیں ہم

 

 

آپ کو بھول جائیں ہم
اِتنے تو بے وفا نہیں
آپ سے کیا گلہ کریں
آپ سے کچھ گلہ نہیں
آپ کو بھول جائیں ہم

ہم تو سمجھ رہے تھے یہ
تم ملے پیار مل گیا
ہم تو سمجھ رہے تھے یہ
تم ملے پیار مل گیا

اک تیرے درد کے سوا
ہم کو تو کچھ ملا نہیں
آپ سے کیا گلہ کریں

شیشۂ دل کو توڑنا
اُن کا تو ایک کھیل ہے
شیشۂ دل کو توڑنا
اُن کا تو ایک کھیل ہے

ہم سے ہی بھول ہو گئی
اُن کی کوئی خطا نہیں
آپ کو بھول جائیں ہم
اِتنے تو بے وفا نہیں


کاش، وہ اپنے غم مجھے
دے دیں تو کچھ سکوں ملے
کاش، وہ اپنے غم مجھے
دے دیں تو کچھ سکوں ملے

وہ کتنا بد نصیب ہے
غم بھی جسے ملا نہیں
آپ کو بھول جائیں ہم
اِتنے تو بے وفا نہیں

تسلیم فاضلی

TASLEEM FAZLI, MEHDI HASSAN, NOOR JAHAN 

 

AP KO BHOOL JYEN HUM MEHDI HASSAN NOOR JAHAN FILM TUM MILE PYAR MILA

 

 

تبصرے