وفا پر 20 مشہور اشعار
وفا پر 20 مشہور اشعار وفا کریں گے نباہیں گے بات مانیں گے تمہیں بھی یاد ہے کچھ یہ کلام کس کا تھا داغؔ دہلوی انجام وفا یہ ہے جس نے بھی محبت کی مرنے کی دعا مانگی جینے کی سزا پائی نشور واحدی ڈھونڈ اجڑے ہوئے لوگوں میں وفا کے موتی یہ خزانے تجھے ممکن ہے خرابوں میں ملیں احمد فراز کیوں پشیماں ہو اگر وعدہ وفا ہو نہ سکا کہیں وعدے بھی نبھانے کے لئے ہوتے ہیں عبرت مچھلی شہری وفا جس سے کی بے وفا ہو گیا جسے بت بنایا خدا ہو گیا حفیظ جالندھری وفا کی کون سی منزل پہ اس نے چھوڑا تھا کہ وہ تو یاد ہمیں بھول کر بھی آتا ہے محسن نقوی جفا کے ذکر پہ تم کیوں سنبھل کے بیٹھ گئے تمہاری بات نہیں بات ہے زمانے کی مجروح سلطانپوری دشمنوں کی جفا کا خوف نہیں دوستوں کی وفا سے ڈرتے ہیں حفیظ بنارسی اڑ گئی یوں وفا زمانے سے کبھی گویا کسی میں تھی ہی نہیں داغؔ دہلوی وفاؤں کے بدلے جفا کر رہے ہیں میں کیا کر رہا ہوں وہ کیا کر رہے ہیں بہزاد لکھنوی تری وفا میں ملی آرزوئ...