Village Life a Real Life?
Village Life a Real Life? دیہاتی زندگی Village Life طرزِ زندگی کی دیہی زندگی کی تعریف میں رطب اللسان حضرات شاید اس کے دوسرے پہلو نظر انداز کر دیتے ہیں ۔ یہ سچ ہے کہ آج سے کوئی پچیس تیس سال پہلے دیہی معاشرت سادہ ، حقیقی اور بناوٹ سے کافی حد تک پاک تھی لیکن اس کے ساتھ ساتھ اُس زندگی کی مشکلات اور اُلجھنیں بھی عدیم المثال تھیں ۔ مسائل اور الجھنیں کچھ تو اُس معاشرت کا خاصہ تھیں اور کچھ اُن لوگوں کی اپنی پیدا کردہ تھیں ۔ اُن کی صفائی ستھرائی کے معیارات کو آج کل کی Highgeinic Conditions پر پرکھا جائے تو کافی گڑ بڑ نظر آتی ہے ۔ مثلاً گھروں کی ’’ آرائش و زیبائش ‘‘ کے لیے گوبر کا استعمال عام تھا ( اور ابھی بھی ہے ) ۔موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی کچے گھروں کے صحنوں اور دیواروں پر چکنی مٹی اور گوبر سے لیپائی کی جاتی ہے۔گوبر میں اسی قبیل کی کچھ او ر ’ نفیس ‘ چیزیں ملا کر مرکب تیار کیا جاتا ہے اور پھر اس سے صحن اور دیواروں پر نقش و نگار اور بیل بوٹے بنائے جاتے ہیں ۔اس کام کے لیے دیہاتی خواتین میں شوق ، لگن اور مقابلہ دیدنی ہوتا تھا اور اس کا اظہار صبح صبح مال مویشیوں کے با...