Ajnabi ban k guzer jate tu acha hota
"اجنبی" بن کے گذر جاتے تو اچھا ہوتا
ہم محبت سے مُکر جاتے تو،،، اچھا ہوتا
ہم محبت سے مُکر جاتے تو،،، اچھا ہوتا
جن کو تعبیر میسر نہیں،،،،، اس دنیا میں
وہ حسیں خواب جو مر جاتے تو اچھا ہوتا
وہ حسیں خواب جو مر جاتے تو اچھا ہوتا
ہم کو سب پھول نظر آتے ہیں بے مصرف سے
ہاں تیری راہ میں بکھر جاتے تو،،، اچھا ہوتا
ہاں تیری راہ میں بکھر جاتے تو،،، اچھا ہوتا
ان ستاروں کے چمکنے سے بھی کیا حاصل ہے
ہاں، تری مانگ کو بھر جاتے تو،،،،،، اچھا ہوتا
ہاں، تری مانگ کو بھر جاتے تو،،،،،، اچھا ہوتا
ابرِ باراں کے سبھی قطرے گہر ہیں لیکن
تیری آنکھوں میں اُتر جاتے تو، اچھا ہوتا
تیری آنکھوں میں اُتر جاتے تو، اچھا ہوتا
ہم کو مارا ہے فقط،،،، تیز روی نے اپنی
سانس لینے کو ٹھہر جاتے تو اچھا ہوتا
سانس لینے کو ٹھہر جاتے تو اچھا ہوتا
ہم کبھی شام سے آگے نہ گئے تیرے لیے
شام سے تا بہ سحر جاتے تو، اچھا ہوتا
شام سے تا بہ سحر جاتے تو، اچھا ہوتا
ہم نے جو پھول چنے، کام نہ آئے اپنے
تیری دہلیز پہ دھر جاتے تو اچھا ہوتا
تیری دہلیز پہ دھر جاتے تو اچھا ہوتا
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں