عید پر 20 منتخب اشعار
عید پر 20 منتخب اشعار عید شاعری عید کا چاند تم نے دیکھ لیا چاند کی عید ہو گئی ہوگی ادریس آزاد عید کا دن ہے گلے آج تو مل لے ظالم رسم دنیا بھی ہے موقع بھی ہے دستور بھی ہے قمر بدایونی تجھ کو میری نہ مجھے تیری خبر جائے گی عید اب کے بھی دبے پاؤں گزر جائے گی ظفر اقبال مل کے ہوتی تھی کبھی عید بھی دیوالی بھی اب یہ حالت ہے کہ ڈر ڈر کے گلے ملتے ہیں نامعلوم عید آئی تم نہ آئے کیا مزا ہے عید کا عید ہی تو نام ہے اک دوسرے کی دید کا نامعلوم ہم نے تجھے دیکھا نہیں کیا عید منائیں جس نے تجھے دیکھا ہو اسے عید مبارک لیاقت علی عاصم فلک پہ چاند ستارے نکلتے ہیں ہر شب ستم یہی ہے نکلتا نہیں ہمارا چاند پنڈت جواہر ناتھ ساقی دیکھا ہلال عید تو آیا تیرا خیال وہ آسماں کا چاند ہے تو میرا چاند ہے نامعلوم کہتے ہیں عید ہے آج اپنی بھی عید ہوتی ہم کو اگر میسر جاناں کی دید ہوتی غلام بھیک نیرنگ اے ہوا تو ہی اسے عید مبارک کہیو اور کہیو کہ کوئی یاد کیا کرتا ہے تری پراری جو لوگ گزرتے ہیں مسلسل رہ دل سے دن عید کا ان کو ہو مبارک تہ دل سے عبید اعظم اعظ...