Ha zindagi kitni khubsurat abhi jnhain pata nhi ha - Osman Mir Ghazal
Ha zindagi kitni khubsurat abhi jnhain pata nhi ha - Usman Mir Ghazal
ہے زندگی کتنی خوبصورت جنہیں ابھی یہ پتا نہیں ہے
کوئی بہت پیار کرنے والا جنہیں ابھی تک ملا نہیں ہے
چلے جوآندھی کہ تنکا تنکا بکھر گیا آشیاں کا لیکن
جو توڑ دے میرے حوصلوں کو
ابھی وہ طوفاں اٹھا نہیں ہے
ہمیں تو مطلب صرف تم سے، ہمارے دل میں بس تو ہی تو
تم محبت تم سے شکایت اور کسی سے گلہ نہیں ہے
کبھی تمھارے ستم کے آگے میری جبیں خم نا ہوسکے گی
خدا کے دربار کے علاوہ کہیں بھی یہ سر جھکا نہیں ہے
ہر ایک شے کا ہے کوئ خالق ہر اک بشر امتی کسی کا
نبی کا کوئ نبی نہیں ہے خدا کا کوئ خدا نہیں ہے
شاعرہ : شبینہ ادیب
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں