مرز ا داغ دہلوی کے منتخب اشعار

مرز ا داغ دہلوی کے منتخب اشعار

mirza dagh dehlvi

1
آؤ مل جاؤ کہ یہ وقت نہ پاؤ گے کبھی
میں بھی ہمراہ زمانہ کے بدل جاؤں گا
2
آپ پچھتائیں نہیں جور سے توبہ نہ کریں
آپ کے سر کی قسم داغؔ کا حال اچھا ہے
3
آپ کا اعتبار کون کرے
روز کا انتظار کون کرے
4
آتی ہے بات بات مجھے بار بار یاد
کہتا ہوں دوڑ دوڑ کے قاصد سے راہ میں
5
اب تو بیمار محبت تیرے
قابل غور ہوئے جاتے ہیں
6
ابھی آئی بھی نہیں کوچۂ دلبر سے صدا
کھل گئی آج مرے دل کی کلی آپ ہی آپ
7
ادھر شرم حائل ادھر خوف مانع
نہ وہ دیکھتے ہیں نہ ہم دیکھتے ہیں
8
اردو ہے جس کا نام ہمیں جانتے ہیں داغؔ
ہندوستاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے
9
اس لیے وصل سے انکار ہے ہم جان گئے
یہ نہ سمجھے کوئی کیا جلد کہا مان گئے
10
اس نہیں کا کوئی علاج نہیں
روز کہتے ہیں آپ آج نہیں
11
اس وہم میں وہ داغؔ کو مرنے نہیں دیتے
معشوق نہ مل جائے کہیں زیر زمیں اور
12
افشائے راز عشق میں گو ذلتیں ہوئیں
لیکن اسے جتا تو دیا جان تو گیا
13
الٰہی کیوں نہیں اٹھتی قیامت ماجرا کیا ہے
ہمارے سامنے پہلو میں وہ دشمن کے بیٹھے ہیں
14
ان کی فرمائش نئی دن رات ہے
اور تھوڑی سی مری اوقات ہے
15
اور ہوں گے تری محفل سے ابھرنے والے
حضرت داغؔ جہاں بیٹھ گئے بیٹھ گئے
16
اڑ گئی یوں وفا زمانے سے
کبھی گویا کسی میں تھی ہی نہیں
17
اک ادا مستانہ سر سے پاؤں تک چھائی ہوئی
اف تری کافر جوانی جوش پر آئی ہوئی
18
اے داغ اپنی وضع ہمیشہ یہی رہی
کوئی کھنچا کھنچے کوئی ہم سے ملا ملے
19
ات کا زخم ہے تلوار کے زخموں سے سوا
کیجیے قتل مگر منہ سے کچھ ارشاد نہ ہو
20
بعد مدت کے یہ اے داغؔ سمجھ میں آیا
وہی دانا ہے کہا جس نے نہ مانا دل کا
21
بنے ہیں جب سے وہ لیلیٰ نئی محمل میں رہتے ہیں
جسے دیوانہ کرتے ہیں اسی کے دل میں رہتے ہیں
22

بڑا مزہ ہو جو محشر میں ہم کریں شکوہ

وہ منتوں سے کہیں چپ رہو خدا کے لیے



Mirza Dagh Dehlvi