اشاعتیں

نومبر, 2022 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

Chand per 20 muntakhib ashaar چاند پر 20 منتخب اشعار

تصویر
  چاند پر 20 منتخب اشعار     کل چودھویں کی رات تھی شب بھر رہا چرچا ترا کچھ نے کہا یہ چاند ہے کچھ نے کہا چہرا ترا ابن انشا اس کے چہرے کی چمک کے سامنے سادہ لگا آسماں پہ چاند پورا تھا مگر آدھا لگا افتخار نسیم    عید کا چاند تم نے دیکھ لیا چاند کی عید ہو گئی ہوگی ادریس آزاد  ہر ایک رات کو مہتاب دیکھنے کے لیے میں جاگتا ہوں ترا خواب دیکھنے کے لیے اظہر عنایتی  وہ چاند کہہ کے گیا تھا کہ آج نکلے گا تو انتظار میں بیٹھا ہوا ہوں شام سے میں فرحت احساس  چاند سے تجھ کو جو دے نسبت سو بے انصاف ہے چاند کے منہ پر ہیں چھائیں تیرا مکھڑا صاف ہے شیخ ظہور الدین حاتم  پاؤں ساکت ہو گئے ثروتؔ کسی کو دیکھ کر اک کشش مہتاب جیسی چہرۂ دل بر میں تھی ثروت حسین  مجھ کو معلوم ہے محبوب پرستی کا عذاب دیر سے چاند نکلنا بھی غلط لگتا ہے احمد کمال پروازی  کئی چاند تھے سر آسماں کہ چمک چمک کے پلٹ گئے نہ لہو مرے ہی جگر میں تھا نہ تمہاری زلف سیاہ تھی احمد مشتاق لطف شب مہ اے دل اس دم مجھے حاصل ہو اک چاند بغل میں ہو اک...