شادی کورس - مزاحیہ تحریر

شادی کورس  -  مزاحیہ تحریر

شادی کورس  -  مزاحیہ تحریر

شادی شدہ دوست سے ذکر کردیا کہ بھائی گھر میں شادی کی باتیں چل رہی ہیں، کیا کروں،کو مشورہ دو میرا تو کوئی تجربہ نہیں شادی کے بارے میں – دوست  بولا بہت اچھا کیا جوبتا دیا بس دو تین آسان سی چیزیں ہیں یہ سیکھ لو تو شادی کے بعد کوئی پریشانی نہ ہو گی۔

سب سے پہلے تو پلمبر، الیکٹریشن، درزی، دھوبی، مالی، کک اور ماسی کے کام سیکھ لو، کیونکہ ان میں سے کسی نے بھی کام ٹھیک نہ کیا باتیں تمہی سنا پڑیں گے، دیکھ کر پلمبر نہیں بلا سکتے تھے، ایک ڈھنگ کا الیکٹریشن نہیں مل سکتا وغیرہ وغیرہ۔

اس کے علاؤہ چوہے، چھپکلیاں، کاکروچ اور حشرات الارض کو مارنے یا بھگانے کے گر بھی سیکھ ڈالوں ورنہ باتیں سنتے پھرو گے کہ یہ گھر ہے یا چڑیا گھر جو یہاں اتنے جانور پائے جاتے ہیں۔

گردو نواح کے تمام بیوٹی پارلرز، مارکیٹس اور ریسٹورنٹ کا ڈیٹا، ٹائمنگ اور مینو وغیرہ کی تفصیل اکٹھا کر لوں وقت بے وقت کام آئے گا۔

اس کے علاوہ ہفتہ بازار، اتوار بازار یہ بازار وہ بازار سب کا پتہ ہونا چاہیے کہاں لگتے ہیں وہاں کیا کچھ ملتا ہے، ان کے اوقات کیا ہیں۔

ان لائن شاپنگ کی ایپس ڈونلوڈ کر کے ریسرچ کر لو کس کے پاس کیا ملتا ہے، کون ٹھیک ہے کون غلط، اگر ایک بھی آن لائن پراڈکٹ گھر پہ غلط پہنچی تو اپ کی سب ڈگریاں جعلی ثابت ہو جائیں گی۔

ٹی وی شوز، ڈرامے، ان کے نام اوقات، چینل کی تفصیل اپ کے پاس ہونی چاہئے ورنہ اگر قسط مس ہوئی سمجھوں تمہارا ڈنر گیا۔

ابھی کچھ دن ہیں نزدیکی ڈاکٹروں سے ایک ایک بار چیک کروا لو، جو سب سے زیادہ ٹیسٹ لکھ کے دے اور  دوایاں بھی شاپر بھر کے دے بس اس کو لاک کردو دو وہی سب سے اچھا ڈاکٹر ہئے، چاہے دانتوں کا ہی کیوں نہ ہوں۔

اپنے سسرالی رشتے داروں کی مکمل تفصیل ان کی تاریخ پیدائش و اموات نوٹ کر لو بیگم اپنے رشتے داروں کے قصے اس طرح سنائے گی جیسے تم ان کے ساتھ کنچے کھیلتے رہے ہواور تمہیں سب معلوم ہے-  اگر کبھی بھی شو کیا کی تم ان کے اس والے پھوپھا کو نہیں جانتے تو اس کا سیدھا مطلب ہو تم اپنی بیگم سے پیار نہیں کرتے۔

گاڑی تو اپ چلا لیتے ہیں بس ساتھ مکینک کا کام بھی سیکھ لو بیگم کے ساتھ سفر کرتے اگر گاڑی بند ہوئی تو گاڑی بنانے والوں کو چھوڑ اپ کے آباؤ اجداد کا حساب شجرہ نسب نکال لیا جائے گا۔

کریم، ابر ٹیکسی سروس کی ایپس انسٹال کرنے کے علاوہ ایک آدھ رکشے والے کا، کیبل والے کا، ٹیلیفون آپریٹر کا، ٹی وی مکینک کا نمبر ڈھونڈ کے سیو کر لوں اگر خود کو دنیا کا نااہل ترین شخص کہلوانے کا حوصلہ نہیں رکھتے
۔
خواتیں کے گرمیوں، سردیوں، پارٹی، شادی، مہندی، بارات ولیمہ کے کپڑوں، ان کی اقسام، نام، پرنٹ کی جان کاری، ڈیزائنرز کی تفصیل سب اکھٹی کر لو اور باقی کاموں میں تھوڑی بہت گنجائش ہے لیکن یہ سب سے حساس معاملہ ہے اس میں کو تا ہی کی گنجائش نہیں۔ اگر یہ کپڑوں کا مسلہ بروقت حل نہ ہو سکا تو یقینا تمہاری زندگی میں کوئی ڈائن ہے جو تمہیں مجبور کر رہی ہے کہ بیگم کو کبھی سجنے سنورنے کا موقع مت دینا۔

آج وقت کم ہے مزید شام کو گھر پہ چکر لگا باقی بھی بتا دوں گا۔

میں بس کھڑا یہ سوچ رہا تھا کہ میری شادی ہو رہی ہے یا میں مغلیہ دربار میں چوبدار بننے جا رہا ہوں-

پڑھنے کا شکریہ انے دوستوں کے ساتھ شئیر ضرور کریں

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ملاقات پر خوبصورت شاعری