اک کسک دل کی دل میں چبھی رہ گئی - بشیر بدر ek kasak dil ki dil main chubhi reh gai
اک کسک دل کی دل
میں چبھی رہ گئی
اک کسک دل کی دل
میں چبھی رہ گئی
زندگی میں تمہاری کمی رہ گئی
زندگی میں تمہاری کمی رہ گئی
ایک میں ایک تم
ایک دیوار تھی
زندگی آدھی آدھی بٹی رہ گئی
زندگی آدھی آدھی بٹی رہ گئی
رات کی بھیگی
بھیگی چھتوں کی طرح
میری پلکوں پہ تھوڑی نمی رہ گئی
میری پلکوں پہ تھوڑی نمی رہ گئی
ریت پر آنسوؤں نے
تیرے نام کی
جو کہانی لکھی بے پڑھی رہ گئی
جو کہانی لکھی بے پڑھی رہ گئی
میں نے روکا نہیں
وہ چلا بھی گیا
بےبسی دور تک دیکھتی رہ گئی
بےبسی دور تک دیکھتی رہ گئی
میرے گھر کی طرف
دھوپ کی پیٹھ تھی
آتے آتے ادھر چاندنی رہ گئی
آتے آتے ادھر چاندنی رہ گئی
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں