عظیم اردو شعرا کے محبت اور عشق کے موضوع پر اشعار
عظیم اردو شعرا کے محبت اور عشق کے موضوع پر اشعار
ایک چہرہ ہے جو
آنکھوں میں بسا رہتا ہے
اک تصور ہے جو
تنہا نہیں ہونے دیتا
جاوید نسیمی
ایک مدت سے تری
یاد بھی آئی نہ ہمیں
اور ہم بھول گئے
ہوں تجھے ایسا بھی نہیں
فراق گورکھپوری
دنیا کے ستم یاد
نہ اپنی ہی وفا یاد
اب مجھ کو نہیں
کچھ بھی محبت کے سوا یاد
جگر مراد آبادی
دل تھام کے کروٹ
پہ لئے جاؤں ہوں کروٹ
وہ آگ لگی ہے کہ
بجھائے نہ بنے ہے
کلیم عاجز
دل پہ آئے ہوئے
الزام سے پہچانتے ہیں
لوگ اب مجھ کو ترے
نام سے پہچانتے ہیں
قتیل شفائی
دل مجھے اس گلی
میں لے جا کر
اور بھی خاک میں
ملا لایا
میر تقی میر
دل میں کسی کے راہ
کئے جا رہا ہوں میں
کتنا حسیں گناہ
کئے جا رہا ہوں میں
جگر مراد آبادی
دل کی چوٹوں نے
کبھی چین سے رہنے نہ دیا
جب چلی سرد ہوا
میں نے تجھے یاد کیا
جوشؔ ملیح آبادی
دل دھڑکنے کا سبب
یاد آیا
وہ تری یاد تھی اب
یاد آیا
ناصر کاظمی
چپکے چپکے رات دن
آنسو بہانا یاد ہے
ہم کو اب تک عاشقی
کا وہ زمانا یاد ہے
حسرتؔ موہانی
ند کلیاں نشاط کی
چن کر مدتوں محو یاس رہتا ہوں
تیرا ملنا خوشی کی
بات سہی تجھ سے مل کر اداس رہتا ہوں
ساحر لدھیانوی
چلو اچھا ہوا کام
آ گئی دیوانگی اپنی
وگرنہ ہم زمانے
بھر کو سمجھانے کہاں جاتے
قتیل شفائی
بلبل کے کاروبار
پہ ہیں خندہ ہائے گل
کہتے ہیں جس کو
عشق خلل ہے دماغ کا
مرزا غالب
بھولے ہیں رفتہ
رفتہ انہیں مدتوں میں ہم
قسطوں میں خودکشی
کا مزا ہم سے پوچھئے
خمارؔ بارہ بنکوی
بس ایک ہی بلا ہے
محبت کہیں جسے
وہ پانیوں میں آگ
لگاتی ہے آج بھی
اجیت سنگھ حسرت
اور بھی دکھ ہیں
زمانے میں محبت کے سوا
راحتیں اور بھی
ہیں وصل کی راحت کے سوا
فیض احمد فیض
اپنے جیسی کوئی
تصویر بنانی تھی مجھے
مرے اندر سے سبھی
رنگ تمہارے نکلے
سالم سلیم
اے دوست ہم نے ترک
محبت کے باوجود
محسوس کی ہے تیری
ضرورت کبھی کبھی
ناصر کاظمی
اے دل تمام نفع ہے
سودائے عشق میں
اک جان کا زیاں ہے
سو ایسا زیاں نہیں
مفتی صدرالدین
آزردہ
اہل ہوس تو خیر
ہوس میں ہوئے ذلیل
وہ بھی ہوئے خراب،
محبت جنہوں نے کی
احمد مشتاق
اچھا خاصا بیٹھے
بیٹھے گم ہو جاتا ہوں
اب میں اکثر میں
نہیں رہتا تم ہو جاتا ہوں
انور شعور
اب تو ملیے بس
لڑائی ہو چکی
اب تو چلئے پیار
کی باتیں کریں
اختر شیرانی
اب تک دل خوش فہم
کو تجھ سے ہیں امیدیں
یہ آخری شمعیں بھی
بجھانے کے لیے آ
احمد فراز
اب کے ہم بچھڑے تو
شاید کبھی خوابوں میں ملیں
جس طرح سوکھے ہوئے
پھول کتابوں میں ملیں
احمد فراز
آتے آتے مرا نام
سا رہ گیا
اس کے ہونٹوں پہ
کچھ کانپتا رہ گیا
وسیم بریلوی
عاشقی صبر طلب اور
تمنا بیتاب
دل کا کیا رنگ
کروں خون جگر ہوتے تک
مرزا غالب
آرزو ہے کہ تو
یہاں آئے
اور پھر عمر بھر
نہ جائے کہیں
ناصر کاظمی
آپ پہلو میں جو
بیٹھیں تو سنبھل کر بیٹھیں
دل بیتاب کو عادت
ہے مچل جانے کی
جلیلؔ مانک پوری
آپ پہلو میں جو بیٹھیں
تو سنبھل کر بیٹھیں
دل بیتاب کو عادت
ہے مچل جانے کی
جلیلؔ مانک پوری
آپ دولت کے ترازو
میں دلوں کو تولیں
ہم محبت سے محبت
کا صلہ دیتے ہیں
ساحر لدھیانوی
آخری ہچکی ترے
زانوں پہ آئے
موت بھی میں
شاعرانہ چاہتا ہوں
قتیل شفائی
آج دیکھا ہے تجھ کو دیر کے بعد
آج کا دن گزر نہ جائے کہیں
ناصر کاظمی
آدمی جان کے کھاتا ہے محبت میں فریب
خود فریبی ہی محبت کا صلہ ہو جیسے
اقبال عظیم
عظیم اردو شعرا کے محبت اور عشق کے موضوع پر اشعار
urdu poetry on love, urdu poetry about life , urdu poetry sms ,urdu poetry with english translation , urdu poetry in english , urdu poetry in hindi, urdu poetry on eyes, urdu poetry about love, urdu poetry about other, urdu poetry about eyes, urdu poetry about rain, urdu poetry allama iqbal ,urdu poetry ahmed faraz, an urdu poetry of allama iqbal, urdu poetry by parveen shakir, urdu poetry books pdf, urdu poetry best, urdu poetry bewafa, urdu poetry by ghalib, urdu poetry by iqbal, urdu poetry barish, urdu poetry by wasi shah, urdu poetry by jaun elia, f.b urdu poetry , urdu poetry competition 2018, urdu poetry captions, urdu poetry collection, urdu poetry copy paste, urdu poetry
