کسی نے پائی نہیں شان مصطفٰی کی طرح - نعت


کسی نے پائی نہیں شان مصطفٰی کی طرح( صلی اللہ علیہ و سلم)



سی نے پائی نہیں شان مصطفٰی کی طرح

نہیں ہے کوئی بھی انسان مصطفٰی کی طرح


خدا کے بعد نہیں کوئی آپ سے افضل

مرے حضور تو ہیں ہر لحاظ سے اکمل

 

خدا کی شان تو دنیا نے آپ سے جانی
عمل سے آپ کے قران کے کھلے معنی

نصیب جن کے دلوں کو ہوا ہے عشق حبیب
وہ لوگ دیکھو تو ہیں کس قدر خدا کے قریب

ہر ایک لمحہ برستی ہیں رحمتیں ان پر
ہیں دو جہاں میں خدا کی عنایتیں ان پر

نبی کے ذکر سے آؤ سجائیں محفل کو
چلے گا قافلہ اپنا حسین منزل کو

نبی و آل نبی کے ہی ذکر کا ہے اعجاز
کہ ہم فقیروں کو شاہوں سے بھی سوا ہے فراز

فضا میں پھیل گئی ہر طرف یہ کیسی مہک
جو روح تک کو معطر کرے ہے ایسی مہک

غموں کے چھائے وہ سارے سحاب دور ہوئے
دلوں کو چین ملا اضطراب دور ہوئے

نبی کے ذکر سے مشکل کو اپنی آساں کر
بجھی ہے دل میں جو شمع اسے فروزاں کر ۔

۔ حضرت محمد صلی الله علیہ و سلم
12 ربیع الاول مبارک