لفظ محبت پر خوبصورت شاعری -- Love Urdu Poetry
محبت پر خوبصورت شاعری
آنکھیں جو اٹھائے تو
محبت کا گماں ہو
نظروں کو جھکائے تو
شکایت سی لگے ہے
جاں نثاراختر
Jaan Nisar Akhtar
Jaan Nisar Akhtar
آبلوں کا شکوہ کیا
ٹھوکروں کا غم کیسا
آدمی محبت میں سب کو
بھول جاتا ہے
عامر عثمانی
Aamir Usmani
دمی جان کے کھاتا ہے
محبت میں فریب
خود فریبی ہی محبت
کا صلہ ہو جیسے
اقبال عظیم
Iqbal Azeem
آغاز محبت کا انجام
بس اتنا ہے
جب دل میں تمنا تھی
اب دل ہی تمنا ہے
جگر مراد آبادی
Jigar Murad Abadi
Jigar Murad Abadi
آغاز محبت سے انجام
محبت تک
گزرا ہے جو کچھ ہم
پر تم نے بھی سنا ہوگا
دل شاہجہاں پوری
Dil Shahjan Puri
Dil Shahjan Puri
آج دیکھا ہے تجھ کو
دیر کے بعد
آج کا دن گزر نہ جائے
کہیں
ناصر کاظمی
Nasir Kazmi
Nasir Kazmi
آج تبسمؔ سب کے لب
پر
افسانے ہیں میرے تیرے
صوفی تبسم
Sufi Tabasum
آخری ہچکی ترے زانوں
پہ آئے
موت بھی میں شاعرانہ
چاہتا ہوں
قتیل شفائی
Qateel Shifai
آپ دولت کے ترازو میں
دلوں کو تولیں
ہم محبت سے محبت کا
صلہ دیتے ہیں
ساحر لدھیانوی
Sahir Ludhianvi
آپ پہلو میں جو بیٹھیں
تو سنبھل کر بیٹھیں
دل بیتاب کو عادت ہے
مچل جانے کی
جلیلؔ مانک پوری
Jalil Manak Puri
آرزو ہے کہ تو یہاں
آئے
اور پھر عمر بھر نہ
جائے کہیں
ناصر کاظمی
عاشقی میں بہت ضروری
ہے
بے وفائی کبھی کبھی
کرنا
بشیر بدر
Bashir Badr
آتے آتے مرا نام سا
رہ گیا
اس کے ہونٹوں پہ کچھ
کانپتا رہ گیا
وسیم بریلوی
Waseem Barilvi
آتش عشق وہ جہنم ہے
جس میں فردوس کے نظارے
ہیں
جگر مراد آبادی.
Jigar Murababadi
آیا تھا ساتھ لے کے
محبت کی آفتیں
جائے گا جان لے کے
زمانہ شباب کا
جگرؔ بسوانی
Jigar Baswani
اب جدائی کے سفر کو
مرے آسان کرو
تم مجھے خواب میں آ
کر نہ پریشان کرو
منور رانا
Munawar Rana
Munawar Rana
اب مری بات جو مانے
تو نہ لے عشق کا نام
تو نے دکھ اے دل ناکام
بہت سا پایا
مصحفی غلام ہمدانی
Ghulam Hamdani
اب تک دل خوش فہم کو
تجھ سے ہیں امیدیں
یہ آخری شمعیں بھی
بجھانے کے لیے آ
احمد فراز
Ahmaed Faraz
ابھی آئے ابھی جاتے
ہو جلدی کیا ہے دم لے لو
نہ چھوڑوں گا میں جیسی
چاہے تم مجھ سے قسم لے لو
امیر مینائی
Amir Minai
ابھی نہ چھیڑ محبت
کے گیت اے مطرب
ابھی حیات کا ماحول
خوش گوار نہیں
ساحر لدھیانوی
Sahir Ludhianvi
Sahir Ludhianvi
بھی راہ میں کئی موڑ
ہیں کوئی آئے گا کوئی جائے گا
تمہیں جس نے دل سے
بھلا دیا اسے بھولنے کی دعا کرو
بشیر بدر
ابھی زندہ ہوں لیکن
سوچتا رہتا ہوں خلوت میں
کہ اب تک کس تمنا کے
سہارے جی لیا میں نے
ساحر لدھیانوی
اگر درد محبت سے نہ
انساں آشنا ہوتا
نہ کچھ مرنے کا غم
ہوتا نہ جینے کا مزا ہوتا
چکبست برج نرائن
اہل ہوس تو خیر ہوس
میں ہوئے ذلیل
وہ بھی ہوئے خراب،
محبت جنہوں نے کی
احمد مشتاق
اے دوست ہم نے ترک
محبت کے باوجود
محسوس کی ہے تیری ضرورت
کبھی کبھی
ناصر کاظمی
اے محبت ترے انجام
پہ رونا آیا
جانے کیوں آج ترے نام
پہ رونا آیا
شکیل بدایونی
Shakeel Badauni
اے صنم جس نے تجھے
چاند سی صورت دی ہے
اسی اللہ نے مجھ کو
بھی محبت دی ہے
حیدر علی آتش
haider Ali Atish
ایسا نہیں کہ ان سے
محبت نہیں رہی
جذبات میں وہ پہلی
سی شدت نہیں رہی
خمارؔ بارہ بنکوی
Khumar Bara Bankvi
عجب چیز ہے یہ محبت
کی بازی
جو ہارے وہ جیتے جو
جیتے وہ ہارے
رضا ہمدانی
Raza Hamdani
عجیب رات تھی کل تم
بھی آ کے لوٹ گئے
جب آ گئے تھے تو پل
بھر ٹھہر گئے ہوتے
بشیر بدر
اللہ اگر توفیق نہ
دے انسان کے بس کا کام نہیں
فیضان محبت عام سہی
عرفان محبت عام نہیں
جگر مراد آبادی
انجام وفا یہ ہے جس
نے بھی محبت کی
مرنے کی دعا مانگی
جینے کی سزا پائی
نشور واحدی
اپنے ہم راہ جو آتے
ہو ادھر سے پہلے
دشت پڑتا ہے میاں عشق
میں گھر سے پہلے
ابن انشا
Ibn E Insha
اپنی تباہیوں کا مجھے
کوئی غم نہیں
تم نے کسی کے ساتھ
محبت نبھا تو دی
ساحر لدھیانوی
عقل کو تنقید سے فرصت
نہیں
عشق پر اعمال کی بنیاد
رکھ
علامہ اقبال
Alama Iqbal
اطہرؔ تم نے عشق کیا
کچھ تم بھی کہو کیا حال ہوا
کوئی نیا احساس ملا
یا سب جیسا احوال ہوا
اطہر نفیس
Athar Nafees
اور بھی دکھ ہیں زمانے
میں محبت کے سوا
راحتیں اور بھی ہیں
وصل کی راحت کے سوا
فیض احمد فیض
Faiz Ahmed Faiz
عزیز اتنا ہی رکھو
کہ جی سنبھل جائے
اب اس قدر بھی نہ چاہو
کہ دم نکل جائے
عبید اللہ علیم
Obaid Ullah Aleem
اذیت مصیبت ملامت بلائیں
ترے عشق میں ہم نے
کیا کیا نہ دیکھا