میں نے سیکھ لیا ہے



میں نے سیکھ لیا ہے
ادھوری محبت کے ساتھ جینا،
ضروری نہیں ہوتا جسے ہم چاہیں وہ ہمیں مل بھی جائے
محبت کے بدلے محبت ہی ملے ضروری نہیں ہوتا
. ضروری ہوتا ہے، چاہنا اور بس چاہتے رہنا
بنا احسان جتائے بنا کسی بدلے کی امید کے
ادھوری چاہتوں میں بھی کہیں نہ کہیں کچھ نہ کچھ پورا ضرور ہوتا ہے
بس دیکھنے والی آنکھ اور سمجھنے والا دماغ چاہئیے
اسی لیے میں نے سیکھ لیا ہے
ادھوری محبت کے ساتھ جینا
رابعہ  ملک

تبصرے