کبھی دپٹے کا کونا بھی نم نہیں ہوتا - شبینہ ادیب




کبھی دپٹے کا کونا بھی نم نہیں ہوتا
جہاں ہو پیار وہاں کوئی غم نہیں ہوتا

بچھڑ کے دونوں کو اس بات کا یقین ہوا
کہ دور رہنے سے بھی پیار کم نہیں ہوتا

کسی کے اشک پیو عزتیں ملینگی تمہیں
شراب پی کے کوئی محترم نہیں ہوتا

ہوا کے ایک ہی جھونکے سے بجھ گئے ہوتے
اگر ہمارے چراغوں میں دم نہیں ہوتا

جو اپنے حصے کی روٹی بھی بانٹ دیتا ہے
اس آدمی کا کبھی رزق کم نہیں ہوتا

شبینہ ادیب

Shabeena Adeeb - Hamari Association Mushaira