Saba balrampuri best poetry 2017



تلاش کرتی  رہی   میں   مگر  نہیں  آیا
کوئی بھی تجھ سا جہاں میں نظر نہیں آیا
ضرور کوئی نہ کوئی کمی رہی ہو گئی
اسی لئے تو دعا میں اثر نہیں آیا
میں سوچتی تھی کہ ہو جاؤ اس کے جیسی مگر
یہ بے وفائی کا مجھ کو ہنر نہیں آیا
خدا کے بعد میرے ہمسفر سواتیرے
کوئی بھی یاد مجھے اس قدر نہیں آیا
صبا بلرام پری

تبصرے