رنگ لائی دعا معجزہ ہو گیا - صبا بلرام پرُی
رنگ لائی دعا معجزہ
ہو گیا
جو نہیں تھا میرا وہ میرا ہو گیا
ساتھ جینا ہے
اور ساتھ مرنا ہے اب
فیصلہ کر لیا فیصلہ
ہو گیا
ایسا لگتا ہے
تم کو نظر لگ گئی
تم تو ایسے نہ
تھے، تم کو کیا ہو گیا
اس قدر مت ستا
لوٹ آ لوٹ
پھر نہ کہنا کوئی بے وفا ہو
گیا
اب تجھے دیکھ
ہی سنورتی ہوں میں
تیرا چہرہ میرا
آہینہ ہو گیا
بس یہی سوچ کر جان دے دوں میں
تیری چاہت کا
قرضہ ادا ہو گیا
عشق کے سب
مسیحا پریشان ہیں
یہ مرض تو صبا لا
دوا ہو گیا
صبا بلرام پرُی
