ان کی نگاہ میں کوئی جادو ضرور تھا - آغا بسملؔ

love poetry, love poem, mohabat shayari

محفل میں بار بار کسی پر نظر گئی
ہم نے بچائی لاکھ مگر پھر اُدھر گئی

اُن کی نظر میں کوئی تو جادو ضرور ہے
جس پر پڑی اُسی کے جگر تک اُتر گئی

اُس بے وفا کی آنکھ سے آنسو چھلک پڑے
حسرت بھری نِگاہ بڑا کام کر گئی

اُن کے جمالِ رُخ پہ انہیں کا جمال تھا
وہ چل دئے تو رونقِ شام و سَحَر گئی

اُن کو خبر کرو کہ ہے بسملؔ قریبِ مرگ
وہ آئیں گے ضرور جو اُن تک خبر گئی

آغا بسملؔ

Agha Bismal


Un Ki Nazer Main Jadu Zaror Tha
jis per pari us k jigar main uter gai