وہ عکس بن کے مری چشم تر میں رہتا ہے - بسملؔ صابری

بسملؔ صابری, عکس شاعری, سفر شاعری, لب شاعری, غزل,


وہ عکس بن کے مری چشم تر میں رہتا ہے
عجیب شخص ہے پانی کے گھر میں رہتا ہے

وہی ستارہ شب غم کا اک ستارہ ہے
وہ اک ستارہ جو چشم سحر میں رہتا ہے

کھلی فضا کا پیامی ہوا کا باسی ہے
کہاں وہ حلقۂ دیوار و در میں رہتا ہے

جو میرے ہونٹوں پہ آئے تو گنگناؤں اسے
وہ شعر بن کے بیاض نظر میں رہتا ہے

گزرتا وقت مرا غم گسار کیا ہوگا
یہ خود تعاقب شام و سحر میں رہتا ہے

مرا ہی روپ ہے تو غور سے اگر دیکھے
بگولہ سا جو تری رہ گزر میں رہتا ہے

نہ جانے کون ہے جس کی تلاش میں بسملؔ
ہر ایک سانس مرا اب سفر میں رہتا ہے

بسملؔ صابری
Bismal Sabri Ghazal


Urdu Poetry where you can find Sad Urdu Ghazals, Urdu Lovely Poetry in shape of Wall Paper, Photos, Images and in Roman. Read the best collection of Urdu poetry, nazams, ghazals and images. We offer shayari from popular poets like allama iqbal, ahmad faraz, wasi shah